How to Get Fair Skin -Chaiyon ko Khtam Krne Ka Qudarti Totka In Urdu
بیوٹی ٹپس کے حوالے سے میرے فینز کے آنے والے کمنٹس اور ٹیکسٹ میں سب سے زیادہ جو مسئلہ میرے سامنے آیا ہے،وہ چھائیوں کا مسئلہ ہے،جو آتی تو بہت چپکے سے ہیں لیکن ان کے خاتمے کے لیے بہت ہی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ویسے تو اس کے بہت سارے علاج ہیں لیکن ایک تویہ کہ وہ بہت مہنگے ہیں اور دوسرا مسئلہ یہ بھی ہے کہ ہر ٹریٹمنٹ جلد کی مختلف اقسام کے حوالے سے تجویز کیا جاتا ہے۔اب آپکی جلد کی کیا قسم ہے اور کون سی چیز آپکو فائدہ دے گی اس کا بغیر دیکھے فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے۔اس لیے میں آج آپکو چھائیوں کے خاتمے کے لئے تین ایسے گھریلو ٹوٹکے بتاتا ہوں جن کے استعمال سے با آسانی چھائیوں سے چھٹکارا پا سکتے ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ جتنا وقت آپ کو استعمال کرنے کو کہا جائے،اتنا وقت باقاعدگی سے اور پوری توجہ سے استعمال کریں۔
لیموں کے رس سے چھائیوں کے خاتمے کیلئے زبردست نسخہ نیچے بتایا گیا ہے ذرا غور کریں.
لیموں : آدھاکٹا ہوا
چینی : ڈیڑھ چائے کا چمچ
ترکیب اور طریقہ استعمال:
آدھے لیموں کا رس نکال لیں اور اس میں ڈیڑھ چائے کا چمچ چینی ملائیں اور چہرے پر لگائیں۔ہفتہ میں ایک سے دو باراس کا استعما ل کریں۔چہرے سے چھائیاں وغیرہ ختم ہو جائیں گی۔ اس کے علاوہ دو سے تین تازہ لیموں کارس چھائیوں پر لگائیں اور مساج کریں۔10سے15 منٹ لگا رہنے دیں،پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔دن میں دو تین مرتبہ ضرور لگائیں ۔ چند ہی دنوں میں واضح فرق ضرور نظر آئے گا لیکن اسے چھوڑیں نہیں بلکہ کم از کم تین مہینے تک ضرور استعمال کریں بہت اچھا نتیجہ سامنے آئے گا۔
چھائیوں کے مکمل خاتمے کیلئے شہد کا زبردست گھریلو نسخہ
پپیتے کا فریش جوس : چار سے پانچ کھانے کے چمچ
شہد (خالص) : ایک کھانے کا چمچ
ترکیب اور طریقہ استعمال:
فریش پپیتے کے جوس میں ایک چمچ شہد ملا کرچہرے پر کاٹن کے ذریعے سے لگائیں اور پھر مساج کریں۔10 منٹ کے بعدٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔روزانہ دن میں ایک بارضرور استعما ل کریں۔کچھ ہفتوں تک یا جب تک اطمینان بخش نتیجہ نہ ملے اس کا استعمال جاری رکھیں۔
ایک ہفتے میں چہرے کی چھائیوں سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا
لال پیاز : ایک عدد
سفید سرکہ : ایک چائے کا چمچ
ایک لال پیاز کو گول قتلوں میں کاٹ کر چھائیوں پر آہستگی سے ملیں ۔دن میں دو بار اس عمل کودہرائیں اور اس وقت تک جاری رکھیں جب تک چھائیاں ختم نہ ہو جائیں۔اس کے علاوہ لال پیاز کا رس نکال کر چھائیوں پر لگائیں۔بہترین نتائج کے لئے اس میں ایک چمچ سرکہ بھی ملا لیں اس عمل کو بھی روزانہ استعمال کریں۔
اس مقصد کے لئے لیموں کے اور بھی استعمالات ہیں۔چھائیوں کو دور کرنے کے لئے لیموں کا رس ایک بہت ہی بہترین چیز ہے۔بلکہ چہرے پر ہونے والے بھورے رنگ کے داغ دھبے جو بہت نمایاں اوربدنما لگتے ہیں،ان کے لئے بھی لیموں کا رس ایک طرح کے بلیچ کا کام کرتا ہے۔پیاز بھی چھائیوں کے خاتمے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے اور داغ دھبوں کے خاتمے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ بہترین نتائج کے لئے لال پیاز استعمال کریں۔
شہد چھائیوں کے خاتمے کے لئے بہت زیادہ مفید ہے ۔کیونکہ اس میں انزائم ہوتے ہیں۔یہ انزائمز جلد میں موجود جراثیم ،جو کہ چھائیوں اور داغ دھبوں کا باعث بنتے ہیں ان کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔کیل مہاسے اور چھائیاں وغیرہ یہ مسائل عام طور پر چکنی جلد والے افراد کوزیادہ درپیش ہیں۔ اور خاص طور پرگرمیوں میں تو اور بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ آپ کو یہ ریمیڈی ضرور پسند آئیں گی اور بہتر فائدہ حاصل ہوگا۔

No comments