Lips Hathon ko beautiful karne ka tarika |Shahad or Lemon Ka Gharelu Nuskha in Urdu
دنیا کی تقریباً ہر خاتون اپنے ہونٹ قدرتی طور پر گلابی کرنا چاہتی ہے۔ میرے خیال میں یہ اس وجہ سے ہے کہ ہم نے ٹی وی پر مسلسل خوبصورت اداکاراؤں کو دیکھ دیکھ کر اپنا ایک خوبصورتی کا معیار بنالیا ہے۔ اور اس میں ہم ہمیشہ ان کے ہونٹ خوبصورت اور پھولوں جیسے ہوتے ہیں۔ ویسے بھی مزید خوبصورت ہونا کون نہیں چاہتا؟
ہونٹوں کے کالے ہونے کی وجہ:
اکثر اوقات جلد کے مردہ خلیے ہونٹوں کے کالے ہونے کا باعث بنتے ہیں۔ جیسے جلد سے مردہ خلیے ختم کرنے کے لیے آپ کو سکرب کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح ہونٹوں کے مردہ خلیے ختم کرنے چاہئیں۔ اس کام کے لیے آپ ایک نرم ریشوں والا ٹوتھ برش استعمال کرسکتی ہیں۔ لیکن اسے استعمال کرتے ہوئے آپ نرمی کو ضرور ملحوظِ خاطر رکھیں گی کیونکہ زیادہ دباؤ دینے کی وجہ سے آپ کے ہونٹوں کے حساس ٹشوز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس کے بعد ہونٹوں کو نیم گرم پانی سے دھو لیجئے اور بعد لپ بام کا استعمال کیجئے اور اس لپ بام کا انتخاب کیجئے جس میں کوئی کنڈیشنر شامل کیا گیا ہو خاص طور پر ایلوویرا، وٹامن اے، وٹامن ای وغیرہ۔

ہونٹوں کے سیاہ ہونے کی دوسری بڑی وجہ گرمی یا دھوپ ہے۔ گرمی یا دھوپ لگنے کی وجہ سے ہونٹوں والے حصے میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے کیونکہ اس جگہ پر آئل خارج کرنے والے گلینڈز دوسری جلد کی نسبت کم ہوتے ہیں اور وہ اتنی تیزی سے ہونٹوں کو نمی نہیں پہنچا سکتے جتنی جلدی وہاں نمی کی کمی ہورہی ہوتی ہے۔ اس آپ کے ہونٹوں کو باقاعدہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے دوسرے طریقہ آزمانے کے ساتھ ساتھ دن میں کم از کم 8 گلاس پانی پینا اپنے معلومات میں لازمی شامل کیجئے۔ہونٹوں کے اوپر لپ بام لگائے بغیر گھر سے باہر قدم مت نکالیے اور کوشش کیجئے ایسا لپ بام استعمال کریں جس میں سن بلاک ایڈ کیا گیا ہو۔ اور ہر دفعہ لپ بام لگانے سے پہلے اپنے ہونٹوں پر کوئی موئسچرائزر ضرور لگائیے تاکہ آپ کے ہونٹ چپچپاہٹ کا شکار نہ ہوں۔
ہونٹ قدرتی گلابی کرنے کا طریقہ:
اس نسخے کا استعمال شروع کرنے کے 15سے 20دن کے اندر آپ کے ہونٹوں کی سیاہی دور ہونا شروع ہوجائے گی اور گلابی پن بڑھنا شروع ہوجائے گا۔
اس نسخے کا استعمال شروع کرنے کے 15سے 20دن کے اندر آپ کے ہونٹوں کی سیاہی دور ہونا شروع ہوجائے گی اور گلابی پن بڑھنا شروع ہوجائے گا۔
اجزاء:
براؤن شوگر : 2 چائے کے چمچ
خالص شہد : 1 چائے کا چمچ
لیموں کا رس : 1 کھانے کا چمچ
روغنِ بادام : حسبِ ضرورت
براؤن شوگر : 2 چائے کے چمچ
خالص شہد : 1 چائے کا چمچ
لیموں کا رس : 1 کھانے کا چمچ
روغنِ بادام : حسبِ ضرورت
سب سے پہلے خالص شہد میں براؤن شوگر کو مکس کرکے اچھا سا پیسٹ بنالیں۔ اگر آپ کو پیسٹ زیادہ گاڑھا لگے تو آپ شہد کی مقدار تھوڑی زیادہ کرسکتی ہیں۔ اب آپ اس کو فریج میں محفوظ کرسکتی ہیں۔ اور بوقتِ ضرورت نکال کر اس میں لیموں شامل کرکے مکس کرکے استعمال کرسکتی ہیں۔
اس کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ شہد اور براؤن شوگر کے بنائے ہوئے پیسٹ میں لیموں کا رس بھی شامل کرلیں۔ اور اس پیسٹ کو اپنے ہونٹوں پر لگائیں اور اپنے ہاتھوں سے نرمی کے ساتھ گولائی میں حرکت دیں۔یہ کام آپ کو ایک منٹ تک کرنا ہے۔ اس کے بعد کسی ٹشو کے ساتھ ہونٹوں کو صاف کرلیں۔ یہ کام کرلینے کے بعد ہونٹوں پر روغنِ بادام لگالیں اور ساری رات کے لیے لگا رہنے دیں۔ اگر اسے رات کے اوقات میں استعمال کریں تو زیادہ رزلٹ مہیا کرے گا۔
براؤن شوگر ایک بہترین ایکس فولی ایٹر ہے۔ جبکہ شہد جلد کو نرم بنانے اور جلد کو مطلوبہ نمی پہنچانے میں اپنی مثال آپ ہے۔ اور یہ براؤن شوگر کے ساتھ مل کر اس کے فنکشن کو مزید بہتر بنادیتا ہے۔ اس کے علاوہ شہدجلد کو موئسچرائز بھی کرتا ہے۔ لیموں کے اندر سٹرک ایسڈ موجود ہوتا ہے ۔یہ ایک انتہائی زبردست سکن بلیچنگ ایجنٹ ہے جو بغیر کسی نقصان کے جلد کی رنگت کو بہتر کرتا ہے۔
اسے گھر میں بنا کر استعمال کریں اور مجھے کمنٹس میں ضرور بتائیں کہ اس کے استعمال کے بعد آپ کے ہونٹوں کا کلر کس حد تک ٹھیک ہوا۔

No comments