Latest News

Kamzor Nazar ,Depression,tension,Ba Khawabi Or Mardana Kamzori Sirf 20 Days main Khtam


آجکل الیکٹرونکس کا دور ہے ہم ٹی وی،لیپ ٹاپ اور موبائل کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے آنکھیں بہت کمزور ہو جاتی ہیں۔آج میں آپ کے ساتھ ایسا زبردست نسخہ شیئر کروں گا جس کے استعمال سے نظر کی کمزوری دور ہو جائے گی اور کچھ ہی مہینوں میں عینک سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔ یہ نسخہ بہت مشہور ہے اس کے استعمال سے نظر تو تیز ہوتی ہی ہے ساتھ میں ڈپریشن، ٹینشن، اینگزائٹی، وسوسے ، یادداشت کی خرابی اور نیند نہ آنے جیسے خوفناک مسائل اتنی تیزی سے ٹھیک ہوتے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔

یہ ایسا خوبصورت کمبینیشن نُسخہ ہے کہ آجکل ہر انسان کو استعمال کرنا چاہئیے میں‌نے پہلے بھی ایک بار شائع کیا تھا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ لوگ اسے مستقل مزاجی سے استعمال نہیں‌کرتے جس کی وجہ سے اس کے عظیم فائدوں‌سے محروم رہ جاتے ہیں

بہرحال اس نسخے کو بنانے کیلئے ہمیں چاہئے بادام۔بادام آپ نے اچھے والے لینے ہیں اس میں کوئی کڑوا بادام موجود نہ ہو۔بادام کے اندر وٹامن ای ہوتا ہے جو کہ ہماری آنکھوں کیلئے بہت ضروری ہے۔اس کے ساتھ ہمیں چاہئے مصری۔یہ دماغ کو مضبوط بناتی ہے اور اگر کھانسی ہوتو وہ بھی ختم ہو جاتی ہے۔اس نسخے میں جو آخری چیز استعمال ہونی ہے وہ ہے سونف۔سونف ہماری آنکھوں کے پٹھوں کو مضبوط بنانے کیلئے ایک انتہائی زبردست چیز ہے۔تو چلئے نسخہ بناتے ہیں۔۔۔

بادام : ایک کپ (بغیر چھلکے کے)
باداموں‌کاچھلکا اتارنے کیلئے رات کو بادام بھگو کر رکھ دیں‌صبح‌چھلکا اتار کر 2 سے 3 گھنٹے پڑے رہھنے دیں‌تاکہ خشک ہوجائیں.

مصری : آدھا کپ
اسے بھی علیحدہ سے پیس لینا ہے. زیادہ باریک کرنے کی ضرورت نہیں‌ہاون دستے میں‌موٹا موٹا پیس لیں.اگر مصری زیادہ لگے تو اپنی مرضی سے کم بھی کرسکتے ہیں.

سونف : ایک کپ
---------------------------

چھلے ہوئے باداموں کو گرائینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور پاؤڈر بنا لیں۔اب کسی باؤل میں پسے ہوئے بادام، پسی ہوئی مصری اور سونف ڈال کر مکس کر لیں۔ یاد رہے سونف کو پیسنا نہیں ہے ان کو ثابت ہی ڈالنا ہے۔ان سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کر کے کسی ائیر ٹائٹ بوتل میں ڈال کر رکھ لیں۔

روزانہ ایک کھانے کا چمچ صبح نہار پیٹ کھا لیں۔اس نسخے کو کم از کم چالیس دن تک استعمال کرنا ہے ویسے اسے 3 مہینے تو لازمی استعمال کریں۔بیس دنوں میں ہی آپ دیکھیں گے کہ دماغی کمزوری کافی حد تک دور ہو گئی ہے اور نظر بھی بہتر ہو گئی ہے۔

پہلے بیس دنوں میں عینک کا ایک نمبر نیچے آجاتا ہے۔اگر چار نمبر کی عینک ہو تو 3 ہو جائے گی ،3 نمبر کی ہو تو 2 ہو جائے گی اور اگر دو نمبر کی عینک ہو گی ایک نمبر کی رہ جائے گی۔اسی طرح کچھ ہی مہینوں میں عینک سے بھی نجات مل جائے گی۔اس نسخے کو آپ اکٹھا بنا کر چار سے پانچ مہینوں کیلئے سٹور کر سکتے ہیں یہ چیزیں خراب نہیں ہوتی۔

جن لوگوں کے اینگلز کا مسئلہ ہوتا ہے وہ بھی اس نسخے سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔پوزیٹو یا نیگٹو دنوں کیلئے یہ نسخہ بہترین ہے۔ اگر آپ کو ڈپریشن ٹینشن اور اینگزائٹی جیسے مسائل نے جکڑا ہوا ہے یادداشت کی خرابی کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں‌نیند نہیں‌آتی تو ایک بار مستقل مزاجی سے چالیس دن کم از کم اس گوہرنایاب کو لازمی استعمال کرلیںسب سمجھ آجائے گی پھر آپ خود ہی اسے کئی ماہ تک استعمال کریں‌گے.

No comments