Motapa Kam Krne ka Tarika in Urdu -Home made Salimming Weight Loss Powder
اس مہینے مجھے بہت لوگوں نے میسجز کئے ہیں کہ آپ کو
ئی ایسی ریمیڈی بتائیں جسے آسانی سے بنایا جا سکے۔میرے سارے ٹوٹکے ہی آسان ہوتے ہیں بہرحالل آج میں آپ کیلئے ایک ایسی ہی آسان ہوم ریمیڈی لے کر آئی ہوں جس کے استعمال سے آپ کا وزن انتہائی تیزی کے ساتھ کم ہو گا وہ بھی بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کےتو چلئے ٹوٹکا بناتے ہیں۔
کالازیرہ : ایک کھانے کا چمچ
کلونجی : ایک کھانے کا چمچ
کری پتہ : آٹھ سے دس (تازہ )
ہینگ پاؤڈر : آدھا کھانے کا چمچ
(کسی بھی پنسار سٹور سے مل جائے گا آسانی سے)
السی کا پاؤڈر : ایک کھانے کا چمچ
کسی پین میں یہ ساری چیزیں ڈال کر روسٹ کر لیں۔جب یہ ساری چیزیں براؤن رنگ چھوڑ دیں تو چولہا بند کر دیں۔جب یہ تھوڑا ٹھنڈا ہو کرنیم گرم سا ہو جائے تو تمام چیزوں کو ہاتھوں سے مسل کر پاؤڈر بنا لیں۔یہ موٹا موٹا بنے گا۔یاد رہے اسے آپ نے گرائینڈر میں ڈال کر نہیں پیسنا۔لیجئے آپ کا ویٹ لاس سلمنگ پاؤڈر تیار ہے۔ اگر اس کوبنانے میں کوئی پرابلم ہورہی ہو یا سمجھ نہ آئے تو میں نے ویڈیو بھی دی ہے اسے دیکھ لیں بالکل اس جیسا بنانا ہے:
ایک کھانے کا چمچ ناشتہ لنچ اور ڈنر سے بیس منٹ پہلے ایک گلاس پانی یا ایک پیالی دہی میں مکس کر کے کھا لیں۔اس سفوف کو آپ سالن میں ڈال کر بھی کھا سکتے ہیں۔اس سفوف کو آپ نے دن میں تین بار استعمال کرنا ہے ۔آپ اسے زیادہ مقدار میں بھی بنا کر رکھ سکتے ہیں۔زیادہ مقدار میں بنانے کیلئے آپ ان سب چیزوں کو 30 دنوں سے ملٹی پلائی کر کے بنا لیں یہ سفوف خراب نہیں ہو گا۔
ایک مہینے کے استعمال سے جسم میں موجود ایکسٹرا فیٹس ختم ہو جائیں گے جسم نیچرلی شیپ میں آجائے گا. یہ گھریلو سلمنگ پاؤڈر بہت تیزی سے وزن کم کرتا ہے. پہلے ہی ہفتے آپ کو انشاءاللہ بہت ہی زبردست رزلٹدیکھنے کوملیںگے.
ایک بات ذہن میںرکھیںہم کبھی بھی اپنی ریمیڈی کسی بھی حاملہ خاتون یا دودھ پلانے والی ماؤںکو RECOMMEND نہیں کرتے پھر بھی ہر پوسٹ پر خواتین نے یہ بات لازمی پوچھنی ہوتی ہے۔ اگر تو دودھ پلاتے ہوئے ایک سال سے اوپر ہوگیا ہو تو ریمیڈی ٹرائی کرنے میں کوئی خاص ہرج نہیں ہے لیکن اس سے پہلے بالکل کچھ نہ کریں صرف اپنے بچے کو فیڈ کروائیں یہ بہت بڑی زمہ داری ہے اور حاملہ خواتین کیلئے تو ویٹ لاس کا ہمارے پاس سرے سے کوئی ٹوٹکہ ہے ہی نہیں۔

No comments